15 October 2018 - 18:46
News ID: 437410
فونت
آیت الله حسینی همدانی:
شھر کرج کے امام جمعہ نے کہا: اعمال میں سے جو عمل بلاوں کو دور کرتا ہے وہ انسان کا دائمی ذکر کرنا ہے ، نماز جیسے بعض اذکار کا خاص وقت ہے مگر بعض اذکار کا کوئی خاص وقت نہیں ہے ، ان اذکار کو مسلسل پڑھنا انسان سے غفلت کی دوری کا سبب ہے ۔
آیت الله سید محمد مهدی حسینی همدانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، شھر کرج کے امام جمعہ آیت الله سید محمد مهدی حسینی همدانی نے حوزہ علمیہ دارالسلام میں منعقد اخلاقی نشست سے خطاب کرتے ہوئے جس کثیر طلاب نے شرکت کی ، کہا: غفلت ، انسان کو اعلی الھی مقاصد تک پہونچنے میں آڑے ہے لہذا انسان جب تک دنیا میں رہے اپنی حیات کی مراقبت کرتا رہے ۔

انہوں ںے مزید کہا: مراقبت ، اہل سلوک و عرفان کا دائمی اور ہمیشگی عمل ہے کہا: ذکر الھی ، انسان کو غفلت سے نجات دینے کے ساتھ ساتھ اس کی تربیت کا باعث ہے ، ذکر اور یاد خدا ، حضرت عیسی مسیح علیہ السلام کی سانسوں کے مانند کہ جو مردے کو زندہ کرتی تھی انسان کے مردہ دلوں کو بیدار اور زندہ کرتی ہے ۔

شھر کرج کے امام جمعہ نے بیان کیا: جب انسان ظلم و جبر اور سختیوں کی بنیاد پر قساوت قلب کا شکار ہوجاتا ہے تو یہ دل خود سے کوئی نور منعکس نہیں کرتا ، جتنے زیادہ دن تک انسان کے دلوں پر قساوت باقی رہے گی اس کا مٹانا اتنا ہی زیادہ سخت و دشوار ہوگا ، لہذا جب بھی اپنی غلطی کا احساس ہوجائے اس کے تدارک کی کوشش کی جائے تاکہ قساوت قلب کا شکار نہ ہوں ۔

انہوں نے مزید کہا: اعمال میں سے جو عمل بلاوں کو دور کرتا ہے وہ انسان کا دائمی ذکر کرنا ہے ، نماز جیسے بعض اذکار کا خاص وقت ہے مگر بعض اذکار کا کوئی خاص وقت نہیں ہے ، ان اذکار کو مسلسل پڑھنا انسان سے غفلت کی دوری کا سبب ہے ۔

آیت الله حسینی همدانی نے بیان کیا: روایت ہے کہ اگر کوئی دائم الذکر رہنا چاہتا ہے تو تسبیحات اربعہ کو صبح و شام پڑھے ، خداوند متعال کی خالقیت اور رازقیت من جملہ وہ اعمال ہیں جس تک انسان پہونچ سکتا ہے ۔

انہوں ںے بیان کیا: روایت میں ہے کہ جو بھی یاد خدا و ذکر خدا کے ساتھ وضو کرے خداوند متعال اس کے آب وضو کے ہر قطرات سے فرشتے خلق کرتا ہے ، لہذا طھارت اور وضو کو یاد خدا کے ساتھ انجام دیا جائے تاکہ یہ الھی عنایت ہمارے بھی شامل حال ہوسکے ۔

شھر کرج کے امام جمعہ نے یاد دہانی کی: اهل بیت عصمت و طهارت وہ لوگ ہیں جن کا پروردگار عالم سے خاص رابطہ ہے اور خداوند متعال کی نگاہ میں ان کی بہت عزت ہے ، آپ ہمیشہ دینی اور الھی معارف اور وحدانیت الھی میں غوطہ ور تھے ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۳

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬